برطانیہ كے شہر نيو پورٹ میں قرآنی آرٹ كی نمائش

IQNA

برطانیہ كے شہر نيو پورٹ میں قرآنی آرٹ كی نمائش

13:48 - September 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1824568
فن و ثقافت گروپ:ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے برطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سےاس ملك كے شہر نيوپورٹ میں قرآنی آرٹ كی ايك نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس تين روزہ نمائش كی افتتاحی تقريب میں رياست ولز كے مختلف شہروں كے روزہ داروں نے شركت كی ۔ اس علاقے كے مسلمانوں اور قرآنی آرٹ كے شائقين نے اس نمائش كو بہت پسند كيا ہے۔
اس قرآنی آرٹ كی نمائش كے پہلے دن كارديف میں مقيم شيعوں كے امام جمعہ و جماعت حجۃ الاسلام عباسی نے اپنی تقرير كے دوران اس نمائش كے انعقاد میں تعاون كرنے پر رياست ولز كے ثقافتی مراكز كے عہديداروں اور اس كی مركزی كونسل كے اراكين كا شكریہ ادا كيا ۔
اس كے بعد حسينیہ مشن كے پيشنماز حجۃ الاسلام سيد نياز حسين نقوی نے اپنی مختصر تقرير میں اس نمائش میں شركت كرنے والوں اور حاضرين كا شكریہ ادا كيا اور ا س نمائش كے انعقاد میں لندن میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون كی قدر دانی كی ہے۔
واضح رہے كہ اس نمائش كا وزٹ كرنے كے لئے آنے والے جوانوں نے نمائش كے انچارج سےگفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كی نمائش كے انعقاد كا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ نيز اس نمائش سے ہمارے دلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كا وزٹ اور امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے شوق میں اضافہ ہوا ہے۔
462467
نظرات بینندگان
captcha