لاہور میں "ہفتہ قرآن" كی مناسبت سے نمائش كا انعقاد

IQNA

لاہور میں "ہفتہ قرآن" كی مناسبت سے نمائش كا انعقاد

13:46 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826013
اعزازی نامہ نگار/عباس فاموری: لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۹ ستمبر كو اس شہر كی الحمراء آرٹ گيلری میں ہفتہ قرآن كی مناسبت سے قرآنی سافٹ ويئرز، خطاطی اور طلائی ملمع كاری كی ايك نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے لاہور میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق لاہور كے ايرانی كلچرل سنٹر نے ماہ مبارك رمضان میں اس شہر كی الحمراء آرٹ گيلری میں ايك قرآنی نمائش كا آغاز كيا ہے جس كا مقصد قرآنی ثقافت كا تعارف كروانا ہے۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں ايرانی ماہرين آرٹ، لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "عباس فاموری"، لاہور قونصل خانے كے انچارج "خرازی" اور لاہور كے صوبائی وزير سياحت " چوہدری عبدالغفور" نے شركت كی۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "فاموری" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اپنے پاكستانی مسلمان بھائيوں كو آرٹ كی صورت میں قرآنی ثقافت اور مفاہيم سے آگاہ كرنا ہے۔ چوہدری عبدالغفور نے بھی اپنے خطاب میں كہا ہے كہ پاكستان اور ايران دو برادر ہمسایہ ملك ہیں جن كے باہمی تعلقات بہت قديم سے چلے آ رہے ہیں اوراس قسم كی نمائشوں كے انعقاد سے ان دونوں ممالك كے عوام كے درميان تعلقات مزيد بہتر ہوں گے۔
463435

نظرات بینندگان
captcha