كراچی میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايك نشست كا اہتمام

IQNA

كراچی میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايك نشست كا اہتمام

14:40 - September 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1827095
بين الاقوامی گروپ: كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ايك ثقافتی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے پاكستان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ يعنی قدس كے عالمی دن كی طرف لوگوں كی توجہ مركوز كرنے كے لئے ۱۵ ستمبر بروز منگل كو كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ہال میں ايك ثقافتی نشست منعقد ہوئی ہے۔
اس نشست میں پاكستان كی جماعت اسلامی كے ركن معراج الہدی نے خطاب كيا اور يوم القدس كی اہميت پر روشنی ڈالی اس نشست میں غزہ كے واقعات كی تصويری نمائش بھی لگائی گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق قدس كی مناسبت سے منعقد ہونے والی یہ ثقافتی نشست نماز مغرب وعشاء اور افطار كے ساتھ اختتام پذير ہو گئی۔
465216

نظرات بینندگان
captcha