جامعۃ المصطفی العالمیہ كے مذہبی ماہر اور انڈين مبلغ حجۃ الاسلام "عارف حسين" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ہندوستان میں موجود نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بات كے پيش نظر كے ہندوستان كے تمام شيعہ دينی مدارس جامعۃ المصطفی كے زيرسرپرستی كام كر رہے ہیں لہذا اس يونيورسٹی نے ہندوستان میں مقيم شيعوں كو ناظرہ، تجويد، حفظ اور قرائت قرآن كريم كی تعليم دينے كی غرض سے ان دينی مدارس میں دارالقرآن كی تاسيس كا منصوبہ بنايا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دارالقرآن كی تاسيس كا مقصد قرآنی اساتذہ كی تربيت، قرآنی سرگرميوں كو منظم كرنا، قرآنی محققين سے تعاون اور بين الاقوامی مقابلوں میں انڈين حفاظ،قاريوں اور قرآنی محققين كو مواقع فراہم كرنا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ان دينی مدراس میں دارالقرآن كی تاسيس ماہ شوال میں ہو گی كيونكہ ماہ مبارك رمضان میں ہندوستان كے دينی مدارس میں چھٹی ہوتی ہے۔
واضح رہے كہ ہندوستان میں مسلمانوں كی آبادی ۲۰ كروڑ ہے اور ہندومذہب كے بعد اسلام انڈيا كا دوسرا بڑا دين ہے۔
465843