بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " الوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے ۱۶ سال اور۱۶ سال سے كم عمر افراد كے درميان منعقد ہوئے جو پانچ دن تك جاری رہے ان مقابلوں میں منصفين كی كمیٹی كے انچارج " عبدالجليل العصفور" نے ان مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا مقصد ممتاز قاريوں كی تربيت اور جوانوں كو تلاوت اور قرائت قرآن كريم كی طرف رغبت دلانا ہے۔
اس مقابلے كی اختتامی تقريب میں پارليمنٹ كے بعض اراكين، علماء اور بحرين كی دينی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ہے۔
467671