ماسكو میں اسلامی بينك كا افتتاح ايك اہم ضرورت ہے

IQNA

ماسكو میں اسلامی بينك كا افتتاح ايك اہم ضرورت ہے

18:20 - September 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1829478
بين الاقوامی گروپ: روس كی سينٹ اسمبلی كے وائس چيئرمين "اليگزينڈرٹورشين" نے ماسكو میں ايك اسلامی بينك كے افتتاح كو بہت اہم اور انتہائی ضروری قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " روسيا اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اليگزينڈرٹورشين نے ۲۲ ستمبر كو اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ماسكو میں منعقد ہونے والے "روس اور عالم اسلام میں صلح و پائيداری قائم كرنے كی غرض سے تعاون" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار میں روس عالم اسلام كے ساتھ اپنے معاشی روابط كو بڑھانے اور تجربات كے تبادلہ كے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ روس اسلامی ممالك كے معاشی نظام اور تجربات منجملہ اسلام میں انشورنس اور اسلامی بينك كاری سے استفادہ كرنے كا بہت زيادہ شوق ركھتا ہے لہذا ماسكو میں اسلامی بينك كی تاسيس روس كے ترجيحی امور میں سے ہے۔
دوسری جانب روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ " راوی عين الدين'' نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ پہلی مرتبہ عالم اسلام كی اعلی شخصيات اور يورپی اسلامی آرگنائزيشن كے نمائندگان كی ماسكو میں ايك اسلامی كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس كانفرنس كا مقصد علوم، اقتصاد اور ثقافت كے ميدان میں روس كا عالم اسلام، يورپ، ايشياء اور امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشن سے بين الاقوامی سطح پر تعاون كرنا ہے۔
468641

نظرات بینندگان
captcha