بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "zeynebiye" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كی انجمن جعفريان كے سربراہ ،انقرہ كی "زينبیہ" مسجد كے امام جماعت "صلاح الدين اوزگوندؤز" اسلامی اداروں كے نمائندگان اور مالايتا شہر كی انجمن اہل بيت علہيم السلام كے انچارج "صادق گئوك گئوز" نے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
صلاح الدين اوزگوندؤز نے تركی میں اس شيعہ مسجد كے بارے میں كہا ہے كہ ہم تركی كے مختلف شہروں میں ہر روز مساجد اہل بيت علیہم السلام كے افتتاح كا مشاہدہ كر رہے ہیں اور اس كی وسعت كے لئے لوگوں كے بھرپور تعاون كی ضرورت ہے۔
470109