امريكہ میں اسلام مخالف فلم پر مسلمانوں كا اعتراض

IQNA

امريكہ میں اسلام مخالف فلم پر مسلمانوں كا اعتراض

13:33 - September 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1830973
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست "پنسيلوانيا" كے "كاونسل روك" مڈل سكول میں "وسواس فكری جنگ اسلام تندروضد غرب" نامی اسلام مخالف فلم كی ريليز پرامريكہ میں مقيم مسلمانوں اور امريكی اسلامی روابط كونسل نے شديد اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "المسلم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس فلم كو امريكی شدت پسند كمپنی "كلارپون" نے پروڈيوس كيا ہے كہ جس كے پروڈيوسر اسرائيلی اور كنیڈين "رافائل شور'' ہیں۔
رياست پنسيلوانيا كے مسلمانوں نے كہا ہے كہ اسلام مخالف فلم كی ريليز اصل میں امريكہ كے شدت پسند افراد كو مسلمانوں كے خلاف اكسانا ہے اور ۲۶ ستمبر كو اس فلم كی ريليز پر شديد اعتراض كيا ہے۔
پنسيلوانيا میں امريكی اسلامی روابط كے دفتر كی انچارج "مروۃ التركی" نے اس فلم كے بارے میں كہا ہے كہ اس فلم كے آغاز پر اسلامی شدت پسندی كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ مسلمانوں كے بارے میں كينہ و نفرت پيدا كرنے كی كوشش كی گئی ہے اسلام مخالف فلم میں اسلام اور شدت پسندی كے درميان كوئی فرق نہیں ركھا گيا ہے۔
470274

نظرات بینندگان
captcha