بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں دنيا كے ۱۱۵ ممالك كے ۱۷۴ نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
سعودی عرب كی وزارت اوقاف نے ۲۶ ستمبر كو ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام دينے والی كمیٹی كے ناموں كا اعلان كيا ہے جن میں سے ۶ سعودی اور ۶ديگر اسلامی اور عربی ممالك كے افراد ہیں۔
ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران سے حفظ كل قرآن كريم میں يونس عقيلی، ۲۰ سپاروں كے حفظ میں فرہاد رشوندی اور ۱۰ سپاروں كے حفظ میں محمد علی اسلامی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
470192