بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Albirr" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی قرآنی فاؤنڈيشن "البر" كی كوششوں سے یہ مقابلہ تين حصوں میں منعقد ہو رہا ہے كہ جن كی تفصيل كچھ اس طرح ہے
۲۲ سال سے كم عمر كے لڑكوں كے لئے حفظ كل قرآن كريم، ۱۸ سال سے كم عمر كے لڑكوں كے لئے پہلے ۲۰ سپاروں كے حفظ اور ۱۴ سال كے بچوں كے لئے ۲۰ سپاروں كے حفظ،
قرآنی فاؤنڈيشن "البر" نے ان قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بتاتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا مقصد برطانیہ میں مقيم مسلمان جوانوں كو حفظ قرآن كريم كی طرف رغبت دلانا اور قرآنی آيات میں غوروخوض اور تفكر كرنے كے مواقع فراہم كرنا ہے۔
واضح رہے كہ قرآنی فاؤنڈيشن "البر" ايك اسلامی خيراتی تنظيم ہے جو قرآنی تعليمات كا شغف ركھنے والے افراد كو بہتر مواقع فراہم كررہی ہے۔
470872