تركی میں "ديانت ٹی وی" كا افتتاح

IQNA

تركی میں "ديانت ٹی وی" كا افتتاح

13:28 - October 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1832783
فن وثقافت گروپ:' تركی وزارت مذہبی امور سے وابستہ "ديانت ٹی وی" نامی ايك اسلامی چينل نے يكم اكتوبر بروز جمعرات كو اپنی نشريات كا آغاز كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ تركی نے risalehabe كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يكم اكتوبر سے تركی كے دينی اداروں، تنظيموں كے كاركنوں كی حوصلہ افزائی اور مساجد كی تجليل كے ہفتہ كے شروع ہونے كے ساتھ ہی تركی كی حكومت كے پہلے دينی ٹی وی نے اپنی نشريات كا آغاز كيا ہے كہ جس كی افتتاحی تقريب تركی كے مذہبی امور كے وزير"علی بارداك اوغلو" نے شركت كی ہے۔
اس ٹی وی چينل كی تاسيس كا مقصد جديد طريقوں سے استفادہ كرتے ہوئے اسلامی تعليمات كو دنيا كے مسلمانوں تك منتقل كرنا ہے اس اسلامی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگراموں میں تلاوت قرآن كريم، تعليمی پروگراموں كی نشريات اور اسلامی تعليمات كے بارے میں گول ميز كانفرنسز اور مختلف نشستیں شامل ہیں۔
اس ٹی وی كی افتتاحی تقريب میں حفظ اور قرائت قرآن كريم میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی حوصلہ افزائی بھی كی گئی ہے ۔واضح رہے كہ اس ديانت ٹی وی كی نشريات تركسٹ سیٹلائٹ چينل پر ۱۱۸۱ فريكونسی پر نشر ہو رہی ہیں۔
472768

نظرات بینندگان
captcha