بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ "الان" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور میں اسلامی تحقيقاتی ادارے كے مدير "علی تنی الفاضل" نے كہا ہے كہ كويت میں قرآن سنٹرز كی پہلی ترجيح قراء اور حفاظ قرآن كی تربيت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كويت میں قرآن سنٹرز وزارت اوقاف مذہبی امور كے زير نظر كام كرتے ہیں اور اب تك ان قرآن سنٹرز نے بڑی تعداد میں قراء اور حفاظ كی تربيت كی ہے جنہوں نے ملكی اور غير ملكی قرآنی مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھائی ہے۔
473260