تركی كے شہر آگری میں لڑكيوں كے قرآنی سنٹر كا افتتاح

IQNA

تركی كے شہر آگری میں لڑكيوں كے قرآنی سنٹر كا افتتاح

13:46 - October 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1833779
بين الاقوامی گروپ: ۳ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو تركی كی وزارت مذہبی امور كی كوشش سے شہر "آگری" "Agri" میں لڑكيوں سے مخصوص قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے medya كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں ترك علماء اور تركی كی سركاری شخصيات نے شركت كی۔
افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے شہر آگری كے مفتی "عثمان تراشچی" نے كہا كہ اس قرآن سنٹر كے افتتاح كا مقصد اس شہر كی نوجوان لڑكيوں كو حفظ اور قرائت قرآن كی تعليم كی سہولت فراہم كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اس پانچ منزلہ قرآن سنٹر كے اخراجات شہر آگری كے مخير حضرات نے برادشت كيئے ہیں۔
473702

نظرات بینندگان
captcha