برونائی میں ختم قرآن كی تقريب كا انعقاد

IQNA

برونائی میں ختم قرآن كی تقريب كا انعقاد

13:08 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834269
بين الاقوامی گروپ: ۴ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو برونائی كے دارالحكومت "سری بگاوان" میں واقع ايك اسلامك سنٹر میں ختم قرآن كی تقريب منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "BruDirect" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سنٹر كے عہديداروں نے قرآن مجيد كے تيس پاروں كی قرائت كا اہتمام كيا تھا۔
جس كا اختتام ۴ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو ہوا۔
ختم قرآن كی اس تقريب میں "سری بگاوان" كے اسلامك سنٹر كے مدير نے سورہ فاتحہ كی تلاوت كی اس كے بعد دعا ختم قرآن پڑہی گئی۔
ياد رہے كہ برونائی جنوب مشرقی ايشيا میں ۵ لاكھ سے كم آبادی والا ملك ہے اور اس كے ۹۰ فيصد شہری مسلمان ہیں۔
اس ملك میں قرآنی مقابلے اكثر منعقد ہوتے رہتے ہیں۔
474280

نظرات بینندگان
captcha