عمروموسی كی طرف سے مسجد الاقصی كے محاصرے كی مذمت

IQNA

عمروموسی كی طرف سے مسجد الاقصی كے محاصرے كی مذمت

14:52 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834360
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ كے سربراہ نے گزشتہ روزہ مسجد الاقصی كے محاصرے پر اسرائيلی افواج كی مذمت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عمروموسی نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے بين الاقوامی برادری سے درخواست كی ہے كہ وہ شہر قدس میں اسرائيلی جارحيت كے خاتمے كے لئے كردار ادا كرے۔
انہوں نے اقوام متحدہ كو خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ مسجد الاقصی اسرائيلی اقدامات كے خاتمے كے لئے عملی اقدامات كرے۔
انہوں نے اسرائيلی حكام كو بھی خبردار كيا ہے كہ وہ اقوام متحدہ كی قرار دادوں كی مخالفت سے باز آ جائے اور مقبوضہ علاقوں میں تاريخی عمارتوں كا احترام كرے۔
474933

نظرات بینندگان
captcha