بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے haberfx كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں موجود شركاء نے اسلامی شہر، اسلامی شہروں كی معماری كی خصوصيات، اسلامی شہروں كا اقتصاد اور ان شہروں میں سيروسياحت كے مقامات جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی ہے۔
اس كے علاوہ عربی اور اسلامی ممالك كے شركاء نے "جديد شہر كی تعمير میں اسلام كی سماجی اقدار كا احياء"، "اسلامی شہر كی تعمير اور آرٹ میں مصر كا كردار"، " اسلامی مقدس شہروں میں روحانی پہلوؤں كا تجزیہ و تحليل" اور "اسلامی خلفاء كے دور میں نئے شہروں كے ايجاد كے دلائل" جيسے موضوعات پر گفتگو كی ہے۔
477674