IQNA

20:40 - October 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1837550
فن وثقافت گروپ: آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ۱۳ اكتوبر كو oic كے ركن اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كا چھٹا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ٹرينڈ نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "باكو ۲۰۰۹ء میں عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت " كے عنوان سے یہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس كی سرپرستی آذربائيجان كے صدر "الہام علی اف" كی ہے۔
آيسسكو كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كی باہمی نشست اور اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت اور يورپی كونسل كے ركن ممالك كے وزراء كے درميان گول كانفرنسیں بھی منعقد ہوئی ہیں۔
اس كے علاوہ اس اجلاس میں عالم اسلام كی ملتوں كے درميان ثقافتی رابطوں كو مستحكم كرنے جيسے موضوعات پر بھی بحث و گفتگو كی گئی ہے۔ ياد رہے كہ یہ اجلاس ۱۵ اكتوبر تك جاری رہا ہے۔
478399

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: