بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Dunya Bulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی میں مقيم ترك جمعيت كے سيكرٹری جنرل "كنعان كولات" نے كہا ہے كہ ہم حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ اس عظيم اسلامی جشن پر سركاری چھٹی كا اعلان كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حكومت كے اس اقدام سے جرمنی كا غير مسلم معاشرہ اسلامی ثقافت سے آگاہ ہو سكتا ہے اور مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان پائی جانے والی كشيدگی كو ختم كيا جا سكتا ہے۔
479143