بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "qudspress" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی وحدت كے استحكام اور انسان كے احترام میں مذاہب اسلامی كے اتحاد" كے موضوع پر یہ تيسرا سيمينار ۲۴ اكتوبر كو برطانیہ كے اسلامی مركز میں منعقد ہو رہا ہے۔
برطانیہ كے اسلامی مركز كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "عبدالحسين معزی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئےك كہا كہ طول تاريخ میں امت اسلامی بہت سے اختلافات اور تفرقہ كا شكار رہی ہے اور مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كے دائمی پيغام كے باوجود اس تفرقہ كے مقابلے میں ان كا رد عمل مختلف رہا ہے۔ معزی نے مزيد كہا كہ امت اسلامی كے بعض دشمن مختل وسائل كے ذريعے مسلمانوں كے درميان اختلافات اور تفرقہ ايجاد كرنے كے درپے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ دشمنوں كی تفرقہ آميز كوششوں كے مقابلے میں اگرچہ مسلمان پيدا ہو رہے ہیں ليكن امت اسلامی كی وحدت پر ہونے والی يلغار كے مقابلے میں استقامت اور پائيداری اختيار كرنا تمام مسلمانوں كی شرعی ذمہ داری ہے۔
479400