حفظ قرآن كريم كی بہترين روش آرٹ كی زبان ہے

IQNA

حفظ قرآن كريم كی بہترين روش آرٹ كی زبان ہے

14:52 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839113
قرآنی سرگرمياں گروپ: بچوں كو قرآن كريم كے حفظ اور اس كی تعليم كے لیے آرٹ طريقوں سے استفادہ كرنا ايك بہترين ممكنہ روش ہے۔
حافظ كل قرآن كريم اور معلم قرآن كريم "نرگس ملكی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ بچوں كے لطيف اور حساس جذبات كے پيش نظر ان كے لیے تھكا دينے والے اور سخت طريقوں سے تعليم كو قبول كرنا مشكل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان حالیہ چند سالوں میں بچوں كو قرآنی تعليم دينے كی داستان، نمائش اور پينٹنگ جيسے جديد طريقوں كو ايجاد كيا گيا ہے جو تعليم قرآن كا ايك بہترين طريقہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ بچوں كے ساتھ ان كی زبان میں بات كرنی چاہیے اور اس طرح ان سے ارتباط قائم كرنا چاہیے۔
480185

نظرات بینندگان
captcha