سوریہ كے شہر "كلما خو" میں ايران كے پہلے ثقافتی ہفتہ كا انعقاد

IQNA

سوریہ كے شہر "كلما خو" میں ايران كے پہلے ثقافتی ہفتہ كا انعقاد

14:26 - October 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1840415
فن وثقافت گروپ: سوریہ كے شہر"كلما خو" كے عربی و ثقافتی مركز میں ۱۸ اكتوبر كو اسلامی جمہوریہ ايران كے پہلے ثقافتی ہفتہ كا افتتاح ہوا ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں صوبہ لاذقیہ كی بعث پارٹی كے سيكرٹری جنرل فاروق بديوی، تشرين يونيورسٹی كے بعض اساتذہ، مؤلفين، شعراء اور فارسی زبان كے بعض طلباء نے شركت كی ہے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اس پروگرام میں دونوں ممالك كے درميان قديمی ثقافتی تعلقات كے بارے میں تقرير كرتے ہوئے ان مستحكم تعلقات كا سرچشمہ حضرت امام خمينی(رح) اور سوریہ كے سابق صدر مرحوم حافظ اسد كی حكيمانہ رہنمايوں كو قرار ديا ہے۔
اس ثقافتی ہفتہ میں دينی، ادبی، سياسی، آرٹ، ثقافتی اور سماجی كتابوں كی نمائش، ہينڈی كرافٹس اور ديگر اشياء كی نمائش لگائی گئی ہے جس كا افتتاح فاروق بديوی اور ايران كے ثقافتی مركز كے سربراہ نے كيا ہے۔
481898

نظرات بینندگان
captcha