قدس كی مناسبت سے لبنان میں فلسطين كے ثقافتی ہفتہ كا آغاز

IQNA

قدس كی مناسبت سے لبنان میں فلسطين كے ثقافتی ہفتہ كا آغاز

13:37 - October 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1841370
فن وثقافت گروپ: لبنان كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے بيروت كے "اونيسكو" پيلس میں ۲۳ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو قدس كے دنيائے عرب كے ثقافتی دارالحكومت كی مناسبت سے لبنان میں فلسطين كے ثقافتی ہفتے كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی ہفتے كی افتتاحی تقريب میں لبنان كے وزير ثقافت تمام سلام، لبنان میں آزادی فلسطين آرگنائزيشن، فلسطين سے گئے ہوئے ايك سركاری وفد اور كئی ديگر عہديداروں اور شخصيات نے شركت كی ہے۔
فلسطين كی وزارت ثقافت كے ايك عہديدار طلعت عبدالحميد نے اس پروگرام كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيائے عرب كے ثقافتی دارالحكومت كےعنوان سے لبنان میں منعقد ہونے والے پروگرام، فلسطين اور قدس كی حمايت كے لیے ايك وسيع پيمانے پر حركت كا باعث ہے۔ لبنان كی وزارت ثقافت كے عہديدار نے كہا كہ فلسطين كے ہميشہ سے دارالحكومت كے عنوان سے قدس كبھی بھی لبنانی لوگوں كےذہن سے محو نہیں ہو گا اور تاريخ بتلاتی ہے كہ فلسطين اس سرزمين كے لوگوں سے متعلق ہے۔
482992

نظرات بینندگان
captcha