بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی امور اسلامی كی اعلی كونسل كے سربراہ "عبداللہ بن خالد آل خليفہ" كی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں پرشين گلف كے ممالك میں "اسلامی علوم كی تعليم اور اس كو درپيش چيلنجز اور مواقع" كے موضوع پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
اس كے علاوہ اس نشست میں "مسلمان علماء كا مقام اور معاشرہ میں ان كا كردار" مسلمانوں كو اسلامی علوم كی ضرورت"، "معاشرہ میں مسلمان علماء اور دانشوروں كی تاثير"، "قرآنی مراكز اور دينی كالجوں میں اسلامی علوم كی تعليم میں انقلاب" اور "جديد ٹيكنالوجی اور اسلامی علوم كی تعليم" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
483575