"صيدا" میں فلسطينی پناہ گزينوں كی تصويری نمائش كا افتتاح

IQNA

"صيدا" میں فلسطينی پناہ گزينوں كی تصويری نمائش كا افتتاح

12:42 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842274
فن وثقافت گروپ: فرانس كی فرسٹ ایڈآرگنائزيشن كی كوشش سے ۲۴ اكتوبر كو لبنان كے "صيدا" شہر كے ثقافتی مركز میں فلسطينی پناہ گزينوں كی تصويری نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے وزير تعليم بھیہ حريری، صيدا كے ميئر كے نمائندے عبدالرحمن بزری، اس شہر میں فرانسيسی ثقافتی مركز كے سربراہ، لبنان اور فلسطين كی ثقافتی انجمنوں كے نمائندوں نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
فرانس كے ثقافتی مركز كے سربراہ نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس تصويری نمائش میں صيدا شہر میں مقيم فلسطين پناہ گزينوں كی زندگی كی تصويروں كی صورت میں منظر كشی كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صيدا شہر میں اور اس كے كيمپوں میں موجود فلسطينی جوان، جرأت اور اميد كے ساتھ اپنے مستقبل كی طرف روں دواں ہیں۔
483691

نظرات بینندگان
captcha