آيسسكو كی مسجد الاقصی پر صہيونی حملے اور بغداد میں بم دھماكوں كی مذمت

IQNA

آيسسكو كی مسجد الاقصی پر صہيونی حملے اور بغداد میں بم دھماكوں كی مذمت

13:11 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842285
بين الاقوامی: آيسسكو نے ۲۶ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں مسجد الاقصی اور نہتے فلسطينيوں پر اسرائيلی حملے اور بغداد میں ہونے والے بم دھماكوں كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ عالمی برادری كو مقدس مقامات پر فوجی حملوں كے منع كرنے والے بين الاقوامی قوانين پر عمل كر كے صہيونی حكومت پر دباؤ ڈالے تاكہ صہيونی حكومت مسجد الاقصی پر اپنے حملوں كو بند كرے۔
آيسسكو كے بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ان حالات میں عالم اسلام كو آٹھ كھڑا ہونا چاہیے اور قدس شريف اور ديگر مقبوضہ علاقوں میں صہيونی مظالم كے مقابلے میں ايك موقف اختيار كرنا چاہیے۔
اسی طرح اس بيانیے میں بغداد میں ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كی گئی ہے كہ جس كے نتيجہ میں سينكڑوں بے گناہ عراقی بچے اور خواتين وحضرات مارے گئے ہیں۔ آيسسكو نے آخر میں عراقی عوام كو اتحاد و وحدت كی دعوت دی ہے اور كہا ہے كہ ملك كے سياسی ميدان میں دشمنوں كی شركت كو روكنے كا واحد راستہ اتحاد و وحدت اور يگانگت ہے۔
484141

نظرات بینندگان
captcha