آلبانیہ میں كتاب "امام رضا علیہ السلام كی ۸۸ احاديث" كی پانچ زبانوں میں رونمائی

IQNA

آلبانیہ میں كتاب "امام رضا علیہ السلام كی ۸۸ احاديث" كی پانچ زبانوں میں رونمائی

14:28 - October 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1842536
قرآنی سرگرمياں گروپ: آلبانیہ كے دارالحكومت "تيرانا" كے ہوٹل میں امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں كتاب "امام رضا علیہ السلام كی ۸۸ احاديث" كی پانچ زبانوں میں رونمائی كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تيرانا كے ہوٹل میں حضرت معصومہ(س) اور امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ايك جشن منعقد ہو ہے جس میں دينی قائدين، ثقافتی شخصيات اور بعض عہديداروں نے شركت كی ہے۔
اس پروگرام میں كئی دينی اور ثقافتی شخصيات نے امام رضا علیہ السلام كی امامت اور سيرت طيبہ كے بارے میں تقارير كی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے مشير كی زوجہ، محترمہ ضرغامی نے امام رضا علیہ السلام كی زندگی كے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ امام رضا علیہ السلام نے اپنی زندگی میں توحيد، اسلامی تفكر اور اپنے خاندان كے رسول اكرم(ص) سے تعلق كے بارے میں احاديث نقل كر كے توحيد اور امامت كےدائمی تعلق كی وضاحت فرمائی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha