جرمنی میں اسلامی قبرستان كی تعمير كی منظوری

IQNA

جرمنی میں اسلامی قبرستان كی تعمير كی منظوری

12:30 - November 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1843732
بين الاقوامی گروپ: نارڈرسٹیڈٹ شہر كی ميونسپل كمیٹی نے "ہيمبرگ" شہر كے اطراف میں اسلامی قبرستان كی تعمير كی منظوری دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Postgazetesi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی قبرستان میں ۴ ہزار افراد كی گنجائش ہے جو "نارڈرسٹیڈٹ" شہر كے ايك بہت بڑے قبرستان كے اندر تعمير كيا جا رہا ہے۔
نارڈرسٹیڈٹ شہر كے ميئر "ھانس جوشيم گروٹ" نے اس اسلامی قبرستان كے افتتاح كے بارے میں كہا ہے كہ مسلمانوں كی درخواست كو قبول كرنے پر ہم بہت خوش ہیں لہذا مسلمان اس كے بعد اپنے فوت ہونے والے افراد كو اسلامی احكامات كے مطابق دفن كر سكتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايك دوسرے كے ساتھ مل جل كر زندگی فقط اس صورت میں گزاری جا سكتی ہے كہ جب دونوں طرفوں كے عقائد اور نظريات كا احترام كيا جائےاور جرمنی كے مسلمان اور غير مسلم شہريوں كو آپس میں مل جل كر زندگی گزارنی چاہیے۔
485498

نظرات بینندگان
captcha