بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے سعودی روزنامہ "المدينہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ OIC كے ركن ممالك كے وزراء خارجہ كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں مسجد الاقصی پر ہونے والے حالیہ اسرائيلی حملوں اور قدس شريف كو یہودی بنانے كے اسرائيلی منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے۔
OIC كے سيكرٹری جنرل كے فلسطينی امور كے مشير "سمير بكر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قدس كو درپيش خطروں سے ہم سب آگاہ ہیں اور نشست میں كوشش كی جائے گی كہ صہيونی حكومت كے مظالم كو روكنے كے لیے كوئی فيصلہ كيا جائے۔ انہوں نے اسرائيلی پنجوں سے قدس اور مسجد الاقصی كی نجات كو تمام فلسطينيوں كی اميد قرار ديتے ہوئے كہا كہ یہ نشست سوریہ كی سربراہی میں منعقد ہو رہی ہے۔
485858