كويت میں قدس كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں قدس كے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:44 - November 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1844228
بين الاقوامی گروپ: كويت كے وزير اعظم "ناصر المحمد" كی سرپرستی میں ۳ نومبر كو "قدس اور عربوں كا ضمير" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ بين الاقوامی سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك كے امور فلسطين كے محققين، متفكرين اور اساتذہ شركت كر رہے ہیں۔
كويت يونيورسٹی كے انسان علوم كے "العربیہ" جريدے كے ایڈیٹر "سعاد عبدالوھاب" نے ۲ نومبر كو اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں "قدس، اديان كی وعدہ گاہ"، "طول تاريخ میں قدس"، "بيت المقدس كے خطی نسخے، دستاويزات اور لائبريرياں" اور "قدس واقعات كی رو سے" كے موضوعات پر تقارير كی جا رہی ہیں۔
486602

نظرات بینندگان
captcha