بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں لبنان كی جماعت اسلامی كے سياسی دفتر كے سربراہ، جنوب لبنان میں جماعت اسلامی كے انچارج، لبنان كے اہل سنت كی اسلامی انجمن كے سربراہ، لبنان میں انجمن علمائے فلسطين كےركن، مقابلہ كے منصف كمیٹی كے اراكين، كئی علماء اور میڈيا كے افراد نے شركت كی ہے۔
حفظ قرآن كريم كے اس مقابلہ كو منعقد كرنےوالی كمیٹی كے سربراہ شيخ محمد عارفی نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے انسان كی انفرادی اور سماجی زندگی میں قرآنی مقابلوں اور محافل كے انعقاد كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
لبنان كی جماعت اسلامی كے نمائندے نے بھی اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ صيدا، جہاد اور حفظ قرآن كريم میں غزہ كے ہم پلہ ہے اور اس شہر نے ۱۰ہزار سے زائد حفاظ قرآن كريم كی تربيت كی ہے۔
486995