رومانیہ میں "اسلامی عقائد میں قدس كا مقام" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

رومانیہ میں "اسلامی عقائد میں قدس كا مقام" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

12:56 - November 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1844788
بين الاقوامی گروپ: رومانیہ كے شہر بخارست كے "قدس" سكول كے فلسطينی طلباء نے ۲ نومبر كو "روز قدس" كے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگرام كے دوران اسلامی عقائد میں قدس كا مقام اور تاريخ قدس كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے سفير نے اس پروگرام میں اسلامی عقائد میں قدس اور مسجد الاقصی كے مقام كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مسجد الاقصی كی حمايت كرنا ايك قومی اور دينی فريضہ ہے۔
اس كے بعد ايك فلسطينی طالب علم نے قدس اور مسجد الاقصی كے بارے میں تقرير كی اور پھر سكول كے انچارج نے قدس شريف كو درپيش خطرات كو سمجھنے كی اہميت اور فلسطينی عوام كی حمايت میں اسلامی اور عربی موقف اختيار كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
487410

نظرات بینندگان
captcha