كيمبرج يونيورسٹی میں اسلامی نسخوں كے چھٹے سيمينار كا انعقاد

IQNA

كيمبرج يونيورسٹی میں اسلامی نسخوں كے چھٹے سيمينار كا انعقاد

12:41 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845049
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی كيمبرج يونيورسٹی كے كوئينز كالج میں ۸ سے ۱۰ جولائی ۲۰۱۰ء تك اسلامی نسخوں كا چھٹا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Ahl-alquran سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كيمبرج يونيورسٹی كے اسلامی اور مشرق وسطائی مطالعاتی مركز اور اسلامی دانشنامہ فاؤنڈيشن اس سيمينار كو منعقد كر رہے ہیں كہ جس كا عنوان "اسلامی نسخوں اور وسطی ايشيا میں اسلامی خطی نسخوں كا مجموعہ" ہے۔
كيمبرج يونيورسٹی كے اسلامی خطی نسخوں كی يونين نے اسلامی خطی نسخوں كے ميدان میں محنت اور جدوجہد كرنے والے افراد كو اس سيمينار كے لیے مقالے لكھنے كی دعوت دی ہے۔ اس تين روزہ سيمينار میں اسلامی نسخوں كی حفاظت، اسلامی نسخوں كے مجموع كی مينجمنٹ، اسلامی نسخوں كے بارے میں تحقيق، اسلامی نسخوں كی فہرست بنانا اور اسلامی نسخوں كی اشاعت جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
487981


نظرات بینندگان
captcha