بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كے علاقے آچہ كے قائد "راملی منصور" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ قانون آئندہ عيسوی سال میں نافذ ہو گا اور ا سكی خلاف ورزی كرنے والوں كو سزا دی جائے گی۔ آچہ كے دينی قائدين كے حمايت يافتہ اس نئے قانون كی بنا پر خواتين مكمل اسلامی لباس پہننے كی پابند ہوں گی البتہ ديگر اديان كے پيروكار اس قانون سے مستثنی ہوں گے۔
486244