ہندوستان میں ايرانی آرٹ وثقافت كی نمائش

IQNA

ہندوستان میں ايرانی آرٹ وثقافت كی نمائش

13:32 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846257
فن وثقافت گروپ: نئی دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اسلامیہ قومی يونيورسٹيوں كے تعاون سے ۴ نومبر كو اسلامی ايران كی ثقافت اور آرٹ كے موضوع پر تصويری نمائش كا افتتاح ہوا تھا جو تين دن تك جاری رہی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ايرانی آرٹ اور ثقافت كے موضوع پر ايرانی ماہر آرٹ ''اباصلت بيات" كے كچھ فن پاروں كو ركھا گيا تھا۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں نئی دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر علی دھگامی، اسلامیہ قومی يونيورسٹی كی مركزی لائبريری كے انچارج، اس يونيورسٹی كے فارسی شعبہ كے مشير عراق رضا زيدی، عليگڑھ اسلامی يونيورسٹی كے فارسی تحقيقاتی مركز كے سربراہ پروفيسر آذرميدخت صفوی، اس يونيورسٹی كے ديگر اساتذہ اور طلباء نے شركت كی تھی۔
489136
نظرات بینندگان
captcha