بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے محيط سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی عالمی يونيورسٹی سے وابستہ اسلامی تمدن و تفكر كے عالمی مركز كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے۔
انجمن عالمی اسلام كے سيكرٹری جنرل نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں اس انجمن كی تاسيسی كونسل كے فيصلوں اور اس سے وابستہ فقہ اسلامی اسمبلی كی ہدايات كے پيش نظر مسلمان اقليتوں كی مشكلات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
عبداللہ عبدالمحسن التركی نے مزيد كہا ہے كہ اس سيمينار میں "مسلمان اقليتیں اور ان كے تبليغی، ثقافتی اور معاشی مسائل" مسلمان اقليتیں اور ان كے قانون اور سياسی مسائل" اور "مسلمان اقليتیں اور ان كے ذاتی حالات" جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی گئی ہے۔
490266