الجزائر میں اسلامی معيشت كی دوسری نشست كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں اسلامی معيشت كی دوسری نشست كا انعقاد

13:12 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847288
بين الاقوامی گروپ: پيرس كی اسلامی سرمایہ كاری كے گروپ كی كوششوں اور البركۃ نامی اسلامی بينك كے تعاون سے الجزائر كے دارالحكومت الجزيرہ میں ۱۰ نومبر كو اسلامی معيشت كی دوسری نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے algerie-dz كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كے شركاء نے دنيا كے موجودہ معاشی نظام كی جگہ پر اسلامی مالی نظام كی توسيع، اسلامی شعبوں میں سرمایہ كاری كے لیے غير ملكی سرمایہ كاروں كو جلب كرنا جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اس نشست میں الجزائر میں اسلامی بازار كی كاميابياں اور نقائص اور الجزائر كے مالی نظام میں اسلامی معيشت كی پہلی نشست كے نتائج كا جائزہ ليا گيا ہے۔
490271

نظرات بینندگان
captcha