سوریہ میں اسلامی انقلاب كے بعد شائع ہونے والے ٹكٹوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

سوریہ میں اسلامی انقلاب كے بعد شائع ہونے والے ٹكٹوں كی نمائش كا انعقاد

13:10 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847306
فن وثقافت گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۹ نومبر كو ايرانی كلچرل سنٹر میں اسلامی انقلاب كے بعد شائع ہونے والے ٹكٹوں كی نمائش لگائی گئی ہے جو ايك مہينہ تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ركھے گئے ٹكٹوں میں ايران كے ثقافتی ماہرين، دينی اور قومی شخصيات اور سياسی، ثقافتی اور دينی مناسبتوں كا تعارف كروايا گيا ہے۔
علاوہ ازیں ان ٹكٹوں پر اسلامی انقلاب ايران، دينی، سياسی اور ثقافتی شخصيات، ايران كی ثقافتی ورثے اورمعماری كی علامات، انقلابی شخصيات، ايران كی دينی، مذہبی اور قومی مناسبتوں كی ياد، قدس كے عالمی دن اور دين اسلامی انقلاب كی كاميابی كے ايام كو دكھايا گيا ہے۔
490437

نظرات بینندگان
captcha