بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش سعودی عرب كے وزير تعليم "فيصل بن عبداللہ بن محمد آل سعود" كی سرپرستی میں "مستقبل كو بنانے كے لیے ماضی كا سفر" كے عنوان سے منعقد ہو رہی ہے۔
مدينہ "الاغر" دينی و ثقافتی مركز كی كوششوں اور اس شہر كی اسلامی يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد ہونےوالی اس نمائش كا مقصد ساتویں سے سترہویں صدی كے مسلمانوں كی ايجادات كو پيش كرنا ہے جن كی وجہ سے اسلامی معارف اور علوم كی توسيع اور ترقی كا ميدان فراہم ہوا ہے۔
اس نمائش میں طبابت، نجوم، فضائی علوم اور ديگر علوم كے بارے میں مسلمان دانشوروں كی ايجادات كے بارے میں معلومات پيش كرنا ہیں۔
490874