علامہ اقبال كے افكار كا سرچشمہ قرآن كريم ہے

IQNA

علامہ اقبال كے افكار كا سرچشمہ قرآن كريم ہے

12:48 - November 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1847781
بين الاقوامی گروپ: علامہ اقبال كے افكار كی بنياد قرآن كريم تھا اور وہ اپنے افكار كے ذريعے انسانيت كی سربلندی كاباعث بنے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان میں ايران كے سفير نے ۹ نومبر كو اقبال ڈے كی مناسبت سے اپنے ايك پيغام میں كہا ہے كہ علامہ اقبال كے افكار نے اسلامی بيداری میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔ انہوں نے ہميشہ مسلمانوں كو ايك دوسرے سے دوستی اور وحدت كی دعوت دی ہے اور انہیں اسلام كی اعلی ثقافت كی بنا پر علم حاصل كرنے كی طرف راغب كيا ہے۔
"ماشاء اللہ شاكری" نے تہران میں اقبال نامی بين الاقوامی كانفرنس میں قائد انقلاب اسلامی كے پيغام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ خامنہ ای نے اپنے اس پيغام میں ايران كے اسلامی انقلاب میں اقبال كے افكار كو بہت موثر قرار ديا ہے۔
اسلام آباد میں ايرانی سفير نے آخر میں كہا ہے كہ اقبال ڈے دنيا كے تمام مسلمانوں كے لیے ايك بہترين موقع ہے كہ وہ عالم اسلام كے اس نامور شاعر كے افكار اور اہداف كے تحقيق كے لیے كوشش كریں۔
ياد رہے كہ ۹ نومبر اقبال ڈے تھا اور اسی مناسبت سے پاكستان كے مختلف شہروں میں پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
490842

نظرات بینندگان
captcha