لندن میں انگريزی زبان میں قرآن كريم كے جديد ترجمے كی اشاعت

IQNA

لندن میں انگريزی زبان میں قرآن كريم كے جديد ترجمے كی اشاعت

16:59 - November 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1848170
قرآنی سرگرمياں گروپ: برطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارتخانے كے كچرل سنٹر نے پوری دنيا میں انگريزی زبان كے مخاطبين كو قرآنی معارف سے آگاہ كرنے كے لیے انگريزی زبان میں قرآن كريم كے جديد ترجمے كو شائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ترجمہ میں بعض ايسی خصوصيات پائی جاتی ہیں جو سابقہ ہونے والے ترجموں میں موجود نہیں ہیں منجملہ الفاظ كا آسان ہونا اور مختلف تعليمی سطح كے مخاطبين كے قابل فہم ہونا ہے لہذا اس ترجمے میں كوشش كی گئی ہے كہ ممكنہ حد تك آيات كی شكل و صورت اور معنی كی قداست كو محفوظ ركھا جائے۔ اسی طرح ترجمے میں اسلامی مفاہيم سے بہت كم آگاہ قارئين كی سہولت كے لیے بعض مشكل الفاظ كی تشريح بھی كی گئی ہے۔
برطانیہ كے آكسفورڈ شہر میں مقيم ايرانی استاد "گوہری" نے یہ ترجمہ كيا ہے۔
491279

نظرات بینندگان
captcha