بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں اسلامی خط اور تاريخ اسلام كے ناياب خطی نسخوں اور تصويروں كو ركھا گيا ہے۔
ہندوستان اور بعض اسلامی ممالك كے خطاطوں نےكويت كی اس نمائش میں اپنے فن پارے ركھے ہیں اور كويت كی وزارت اوقاف نے اسلامی آرٹز كی حمايت كی غرض سے اس نمائش كا اہتمام كيا ہے۔
كويت كے وزير اوقاف ومذہبی امور كے مشير نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ عربی خط عرصہ دراز سے امت اسلام كے تمدن كی تشكيل میں حصہ دار ہے۔
491069