استنبول میں اسلامی معماری كی نمائش كا انعقاد

IQNA

استنبول میں اسلامی معماری كی نمائش كا انعقاد

17:36 - November 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1848918
فن وثقافت گروپ: سوریہ كے انجمن معمار انجينئرز اور تركی كے ادارہ معمارانجينئرز كے تعاون سے استنبول كی ٹيكنيكل يونيورسٹی میں اسلامی معماری(اموی جامع مسجد) كی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں اموی جامع مسجد كی تعمير نو سورين معماروں كے ديگر منصوبوں اور دمشق، حلب اور لازقیہ كی يونيورسٹيوں كے طلباء كے ايك سو آرٹ بورڈز كو ركھا گيا ہے۔
سوریہ كے معماروں كی جمعيت كے سربراہ نے استنبول كی اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران اموی جامع مسجد كی تاريخ، اس مسجد كی معماری خصوصيات اور اس كے مختلف حصوں كی تزيين كے بارے میں رپورٹ پيش كی ہے۔ قابل ذكر ہے كہ استنبول كی یہ نمائش ۱۶ نومبر تك جاری رہے گی۔
491989

نظرات بینندگان
captcha