بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے اس ملاقات میں حاضرين سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل نيك كام كی دعوت دينے كا سنٹر ہے اور ہم سے اس سنٹر میں مساوی ہیں اور فقط خداوند متعال كی رضايت كے حصول كے لیے كام كرتے ہیں۔
آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل لبنانی شہريوں كی فلاح وبہبود اور معاشرے كی بھلائی كے سلسلے میں تمام گروپوں سے تعاون كرتی ہے۔
انہوںنے مسلمانوں اور عربوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انہیں قدس كی حفاظت اور اس كو یہودی بنانے كے منصوبے كو روكنے كے لیے كوششیں كرنی چاہیے۔ انہوں نے فلسطين كے اسلامی تشخص كو محو كرنے اور فلسطين كے مقدس مقامات كے انہدام كے لیے صہيونی حكومت كی سازشوں كے بارے میں كہا كہ فلسطينی عوام اس ملك میں امن، پائيداری اور اسلامی مقدس مقامات كی حفاظت كی خواہاں ہے۔ لہذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم كر كے قدس شريف كی حمايت كرنی اور صہيونی دشمن كی چالوں سے ہوشيار رہنا چاہیے۔
493211