مناسك حج سے مربوط ڈیڑھ كروڑ سے زائد كتابوں كی حاجيوں كے درميان تقسيم

IQNA

مناسك حج سے مربوط ڈیڑھ كروڑ سے زائد كتابوں كی حاجيوں كے درميان تقسيم

14:36 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849961
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے مناسك حج سے مربوط ڈیڑھ كروڑ سے زائد كتابوں كو خانہ كعبہ كے حاجيوں كے درميان تقسيم كيا ہے جو ۲۴ زبانوں میں ترجمہ ہوئی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان كتابوں میں كتابوں میں مختلف زبانوں میں مناسك حج كو انجام دينے كی كيفيت جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
سعودی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تحقيقات علمی اور مطبوعات كے مشير "عبدالرحمن بن سليمان المطرودی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ سعودی وزارت اوقاف كی اہم ذمہ داری مختلف زبانوں میں حج كے اعمال كو بجالانے كے لیے حاجيوں كو معلومات فراہم كرنا ہے۔
المطرودی نے آخر میں كہا كہ سعودی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے گزشتہ پانچ سالوں كی مدت میں تقريباً ۶ كروڑ ۹۰ لاكھ كتابیں اور بروشر تقسيم كر چكی ہے جن كا مقصد حج كے اعمال كو صحيح انجام دينے كے لیے حاجيوں كو آگاہ كرنا ہے۔
493034

نظرات بینندگان
captcha