سعودی مطبوعات میں يمنی شيعوں كے قتل عام كی بھرپور كوريج

IQNA

سعودی مطبوعات میں يمنی شيعوں كے قتل عام كی بھرپور كوريج

17:03 - November 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1850567
بين الاقوامی گروپ: سعودی اور يمنی فورسز كے توسط سے يمنی شيعوں كے قتل عام سے مربوط خبروں كی سعودی مطبوعات میں وسيع پيمانے پر كوريج دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ان میں سے اكثر روزنامے اور مطبوعات يمن كے الحوثی شعبوں كے قتل عام كو ايك خاص جہت دينے اور بعض اخبار اسے ايران سے جوڑنے كی كوشش كر رہی ہیں۔ جن میں سے بعض مطبوعات كی ہیڈلائنز كچھ اس طرح ہے۔ يمن كے شيخ مشايخ بلكيل: ان عناصر كے مقابلے كے لیے ہم سعودی عرب كے ساتھ ہیں۔
Oic سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے كہا ہے كہ ہم نے ابتداء سے ہی سعودی عرب كے جنوبی واقعات كے بارے میں اپنے موقف كا اعلان كيا ہے اور ہمارا موقف یہ ہے كہ سعودی عرب جو كچھ كر رہا ہے وہ اس قانون كے مطابق ہے كہ جسے بين الاقوامی حقوق نے اجازت دی ہے كہ دوسرے ممالك میں مداخلت كرنے والے افراد كے خلاف اقدامات كریں۔
493970

نظرات بینندگان
captcha