سعودی عرب كے شہر سیھات میں "عيد قربان" نامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے شہر سیھات میں "عيد قربان" نامی فيسٹيول كا انعقاد

13:35 - November 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1851027
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبہ قطيف كے شيعہ نشين شہر "سیھات" میں ۲۸ سے ۳۰ نومبر كو "عيد قربان نامی سالانہ فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سیھات شہر كی كونسل كے ركن "عيسی المزعل" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس تين روزہ فيسٹيول میں عيد قربان كے موضوع پر تصويری اور پوسٹر كی نمائش اور دينی اور ثقافتی مقابلوں كا انعقاد جيسے پروگرام شامل ہیں۔
فيسٹيول كے انچارج "كمال المزعل" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كے لیے تمام وسائل اور ابتدائی مراحل مدنظر ركھے گئے ہیں اور عيد قربان فيسٹيول ہر سال منعقد ہوتا ہے جس كے انعقاد میں سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے "المنطقۃ الشرقیہ" كے سماجی ادارے اور ثقافتی انجمنیں تعاون كرتی ہیں۔
494642

نظرات بینندگان
captcha