بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے umma-united كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں اور اسلام كے بارے میں مغرب كی شائع ہونے والی كتابوں میں علمی اور آئیڈيالوجی كے مسائل كے كردار كا جائزہ، موجودہ دور میں اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں مغرب كا نقطہ نظر، يورپ میں مسلمانوں كی بھرپور شركت اور مسلمانوں اور مغربی دنيا كے درميان تعلقات كے لیے مناسب ميدان فراہم كرنے كی كيفيت ہے۔
اس سيمينار میں پريس كی سوربن يونيورسٹی كے پروفيسر "محمد آركن" ايكسن پرووينس" يونيورسٹی كے پروفيسر اور ماہر اسلام "ڈينس گرل" الجزيرہ شہر كی يونيورسٹی كے فلسفہ كے پروفيسر "عبدالرزاق مقسوم" اسٹرسبورگ يونيورسٹی كے تحقيقاتی شعبے كے سربراہ "فرينگ فرگوسی" كتاب "فرانس اور مسلمان" كے مولف اور مورخ "صادق سالم" اور ديگر ماہرين شركت كر رہے ہیں۔
496256