بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Spero News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش مصری انسٹیٹيوٹ "القدس" كے توسط اور نيروبی كی جامع مسجد كے بورڈآف ٹرسٹيز كے تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔
اس چار روزہ نمائش میں عربی، انگريزی اور سواحيلی زبانوں میں اسلامی كتابوں كو ركھا گيا ہے۔
نيروبی كی جامع مسجد كے بورڈآف ٹرسٹيز كے ركن "عبداللہ عثمان محمد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ پہلی مرتبہ اس قسم كی نمائش منعقد ہوئی ہے اور اس نمائش كا مقصد كينيا كے مسلمانوں كے درميان اسلامی كتب كے مطالعہ كی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
496532