بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مكہ كے علاقے "العزيزیہ" كی "أم القری" يونيورسٹی كے "فيصل بم فہد" ہال میں "أم القری" يونيورسٹی كے حج تحقيقاتی سنٹر كے سربراہ "ثامر بن حمدان الحربی" كی سرپرستی میں مبلغين كا اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس كے لیے سعودی عرب كی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے تعاون كيا ہے۔
اس اجتماع میں ۸ اور ۹ ذوالحجہ كو حج كے اعمال انجام دينے كے لیے خانہ كعبہ كے زائرين كے حالات كا جائزہ ليا گيا ہے۔ اس كے علاوہ منٰی اور عرفات كے دو علاقوں میں میڈيكل اور حفظان صحت كے بارے میں كسی قسم كے پوسٹرز اور بينر لگائے جانے كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
497099