بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے medya73 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "كمالیہ" مسجد میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں صوبہ كے مختلف شہروں كے ۲۱ افراد نے حصہ ليا ہے جن میں سے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے تين افراد كو تركی كے علاقائی مقابلوں میں حصہ لينے كے لیے انتخاب كيا گيا ہے۔
اس مقابلے میں "كلكٹ" مسجد كے امام جماعت اورخطيب "شمس الدين جين امرہ" گوموشانہ كی جامع مسجد كے امام جماعت "كارابولوٹ" اور "عثمان قاضی" مسجد كے خطيب "عالم باير" نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں كا آخری مرحلہ آئندہ عيسوی سال استنبول میں منعقد ہو گا۔
497764